اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا جائے گا جب کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔عمران خان پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء کی کابینہ بنائیں گے جب کہ ابتداء میں وفاقی وزراء زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد کم ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نمائندگی ہوگی اور زیادہ تعداد ارکان قومی اسمبلی کی ہوگی جب کہ اتحادیوں کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں