الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ،  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے

دوران  38 لاکھ 11 ہزار 750 روپے خرچ کیے جوکہ الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ حد کے اندر قرار دیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:آرمی چیف کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پولیس کو خراج تحسین
 
 
تفصٰیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران امیدواروں کی جانب سے خرچ کیے گئے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کو الیکشن کمیشن کی مقررہ حد کے اندر قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران 38 لاکھ 11ہزار 750 روپے خرچ کیے تھے جوکہ الیکشن کمیشن کی مقررہ حد کے اندر ہے ۔

اسی طرح تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں اسد عمر اورخرم شہزادنواز نے بھی حد کے اندراخراجات کیے، اسد عمر نے انتخابی مہم پر37 لاکھ 25ہزار 566روپے خرچ کیے جبکہ خرم شہزادنواز نے 39 لاکھ 90ہزار خرچ کیے۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کے وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کی بچت ہوگی
 
 
اس سے قبل صدر ن لیگ شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی، جس کے مطابق شہباز شریف نے 19 لاکھ34 ہزار447  روپےخرچ کئے۔

خیال رہے کہ آج انتخابی امیدواروں کے اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری روز ہے، انتخابی اخراجات کی تفصیل آج شام 4 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 9 اگست تک تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی۔