الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار نظریہ پاکستان اور سالمیت کے خلاف بیان نہیں دینگے،کوئی ایسا بیان نہیں دیا جائے گا جس کا مقصد آرمڈ فورسز،پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک کرنا ہو۔ 

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی بھی صورت میں الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے سے اجتناب کریں گے، صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہونگے۔ 

کسی امیدوار کو جتوانے کیلئے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی ، سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے اجتناب کریں گے۔سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی قسم کی کرپٹ اور غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہونگے۔ 

ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل لے جانے پرپابندی ہوگی۔

انتخابی اخراجات کیلئے تمام امیدوار کاغذات کی سیکورٹنی سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہونگے، کسی بھی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے،کامیاب امیدوار پانچ روز کے اندر انتخابی اخراجات ریٹرننگ افسر کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔

مصنف کے بارے میں