اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔
یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 4, 2019
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر بڑھتے ظلم اور مقبوضہ کشمیر میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے فردوش عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔