ملک سے سیا سی کچرہ کو بھی صاف کرنا ہے، مراد سعید

 ملک سے سیا سی کچرہ کو بھی صاف کرنا ہے، مراد سعید
کیپشن: ٰImage Source: Murad Saeed Twitter Account

اسلام آباد: مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو صاف کرنا، سرسبز بنانا اور سياسی کچرہ بھی صاف کرنا ہے، حکومت سرسبز شاہراہ کے نام سے نيا پروگرام شروع کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزير مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبز وشاداب بنانے کی مہم کا آغاز  وزیراعظم  عمران خان پیر کو مون سون کی شجرکاری کا افتتاح کریں گے۔ انہوں  نے ملک کو کوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی کچرے سے بھی پاک کرنے کا اعلان کیا۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سیاسی معاملہ ہے نہ ہم اس پر سیاست کریں گے، شجرکاری مہم کو پوليس کے شہدا کےنام کر رہے ہیں۔

ملک امین اسلم نے بتایا کہ دنيا کے مختلف اداروں نے سونامی ٹری منصوبہ کو ايک ماڈل کے طور پر تسليم کيا ہے اور اسے اپنے اپنے ممالک میں اپنانے کے لئے اس کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔