نیویارک کے گورنر نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، تحقیقاتی رپورٹ

نیویارک کے گورنر نے 11 خواتین کو ہراساں کیا، تحقیقاتی رپورٹ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

نیویارک: ہراسگی کے الزامات کے بعد نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ میں تیار کی جانے والی سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک کے گورنر اینڈریو موکو نے 11 مرتبہ خواتین کو ہراساں کیا جبکہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ 
پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا اور وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔
اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفیٰ دینا چاہئے تاہم گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔