Get Alerts

سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے خالد منصور کیساتھ مل کر کام کریں گے، چینی سفیر

سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے خالد منصور کیساتھ مل کر کام کریں گے، چینی سفیر
کیپشن: سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے خالد منصور کیساتھ مل کر کام کریں گے، چینی سفیر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے خالد منصور کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چینی سفیر نے اپنے بیان میں انہوں نے خالد منصور کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر چینی سفیر نے سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی پیک میں عاصم سلیم باجوہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کیلئے عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں اور ہمارا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل اور دوستی قابل فخر ہے۔ 

دوسری جانب عاصم سلیم باجوہ نے خراج تحسین پیش کرنے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر سی پیک کی ترقی کے لیے کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سی پیک ہماری لائف لائن ہے جو ہماری محنت، عزم و ارادے سے جلد حقیقت بنے گا۔