ن لیگ کی ناکام پرفارمنس ، پی ٹی آئی کی تباہی، آئندہ الیکشن میں آئی پی پی ہی عوام کی امیدوں کا مرکز: فیاض الحسن چوہان

 ن لیگ کی ناکام پرفارمنس ، پی ٹی آئی کی تباہی، آئندہ الیکشن میں آئی پی پی ہی عوام کی امیدوں کا مرکز: فیاض الحسن چوہان
سورس: File

لاہور:  استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کی ناکام پرفارمنس اور پی ٹی آئی کی اپنے ہاتھوں تباہی وبربادی کے بعد آئندہ الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی ہی عوام کی اُمیدوں کا مرکز ہو گی۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان  نےایک بیان میں  کہا کہ  9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک کی سیاسی فضاء نیا رُخ اختیار کرے گی۔ پی ٹی آئی کے پنجاب سے نوے فیصد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی  آئی پی پی جوائن کریں گے۔پورے پاکستان سے سیاسی رہنماء آئی پی پی کا حصہ بنیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کامزیدکہناتھا کہ  موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے ۔ مہنگائی کی اصل وجہ ن لیگ کی بیڈ پرفارمنس اور  پاکستان تحریک انصاف  کی تحریکِ فساد فی الارض ہے۔

ترجمان آئی پی پی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  استحکام پاکستان پارٹی غریب اور مڈل کلاس کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھرے گی ۔آئی پی پی اقتدار میں آکر غریب اور مڈل کلاس کی تعمیروترقی پر مبنی پالیسیز بنائے گی۔جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کے زینے طے کرے گا ۔

مصنف کے بارے میں