Get Alerts

درفشاں سلیم کا بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار وضاحت

درفشاں سلیم کا بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار وضاحت

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے اور اداکار بلال عباس کے درمیان تعلقات اور نکاح سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر پہلی بار وضاحت دی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ رومانوی ڈرامہ کرتے وقت ساتھی فنکار کے ساتھ باہمی سمجھ اور اعتماد ہونا ضروری ہے تاکہ سکرین پر دونوں کی کیمسٹری بہتر نظر آئے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ "میری اور بلال کی آن اسکرین جوڑی اسی ہم آہنگی کی وجہ سے لوگوں کو پسند آئی۔"

میزبان کی جانب سے نکاح کی افواہوں کا ذکر کرنے پر درفشاں نے کہا، "میں نے ایسی خبروں کو رد کیا کیونکہ وہ صرف افواہیں تھیں۔ شادی جیسے معاملات بہت نجی ہوتے ہیں، اور جب کوئی ایسا قدم اٹھاتا ہے تو خود ہی بتا دیتا ہے، کوئی اسے چھپاتا نہیں۔"

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں سکھایا ہے کہ ذاتی زندگی کو نجی رکھا جائے، لیکن اس کا مطلب خفیہ رکھنا نہیں ہوتا۔ "میں اپنی نجی زندگی کے معاملات خود سنبھالتی ہوں اور وہی شئیر کرتی ہوں جو مناسب سمجھوں،" انہوں نے واضح کیا۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" کے بعد دونوں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس پر اب اداکارہ نے خود وضاحت دے دی ہے۔

ٹیگز: