واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ اس کا آخری موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی مؤخر کی گئی تاکہ سفارت کاری کو ایک آخری موقع دیا جا سکے۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جلد پیش رفت کریں گے۔ دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کے مذاکرات امریکا سے نہیں بلکہ عمان کے ذریعے ہو رہے ہیں۔