Get Alerts

شاہین شاہ آفریدی ایل پی ایل ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس پہنچ گئے

شاہین شاہ آفریدی ایل پی ایل ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس پہنچ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی مصروفیات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا سفر مکمل کیے بغیر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ایل پی ایل میں شرکت کی تھی، جہاں وہ کینڈی رائلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

قومی فاسٹ بولر نے ٹورنامنٹ میں کینڈی رائلز کی جانب سے 6 میچز کھیلے اور 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹیم کے بولنگ شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل کولمبو کیپیٹلز کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارا جانا تھا، تاہم ٹیم شیٹ میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے وہ میچ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ کینڈی رائلز نے بعد میں اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے اسے انتظامی غلطی قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی حالیہ وطن واپسی کا تعلق اس واقعے سے نہیں بلکہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ہے۔ اگر کینڈی رائلز پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرتی ہے تو امکان ہے کہ شاہین دوبارہ ٹیم کو جوائن کر سکیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: