اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا، پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی اعتماد کی مہر ہے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔ پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسا بننا چاہتا ہے۔
وزیر مملکت کی زیرِ صدارت پونچھ ڈویژن کے انتخابی عمل سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔