Get Alerts

بابر اعظم اور برینڈن کنگ کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بابر اعظم اور برینڈن کنگ کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کھینچی گئی ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

تصویر میں پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ ایک ہی فریم میں نظر آ رہے ہیں۔ دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ برینڈن کی جرسی پر "KING" جبکہ بابر اعظم کی جرسی پر "BABAR" درج ہے، جو ایک ساتھ دیکھنے پر "KING BABAR" بنتا ہے۔

بابر اعظم کے مداح انہیں عرصۂ دراز سے محبت سے "کنگ بابر" کے لقب سے پکارتے ہیں، اسی وجہ سے یہ تصویر مداحوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بن گئی۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد لمحے پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی مداحوں نے اسے "پرفیکٹ ٹائمنگ" قرار دیا، جبکہ بعض نے لکھا کہ "کنگ بابر" کا لقب اس تصویر میں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ منفرد اتفاق دیکھ کر کرکٹ شائقین تصویر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کر رہے ہیں۔

ٹیگز: