Get Alerts

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت کا دائرہ بڑھنے کا دعویٰ، نئے گروپ کے قیام کا اعلان

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمت کا دائرہ بڑھنے کا دعویٰ، نئے گروپ کے قیام کا اعلان

کابل: افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت کے دائرے میں اضافے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ صوبہ فاریاب میں گل محمد پہلوان کی قیادت میں نئے گروپ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز طالبان پر حملہ لبریشن فرنٹ کے جنگجوؤں کی جانب سے کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔

لبریشن فرنٹ نے جلد اپنے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے بھی قندھار سے طالبان کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

تجزیہ کار عبداللہ جان صابر کے مطابق طالبان کی پالیسیوں، انسانی حقوق سے متعلق خدشات اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کے باعث عوامی ناراضی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: