کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت میں تیزی آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سابق افغان فوجی کمانڈر اور افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو آزادی کی امید دلائی ہے۔
تجزیہ کار عبداللہ جان صابر کے مطابق طالبان کی پالیسیوں، انسانی حقوق سے متعلق خدشات اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کے باعث عوامی ناراضی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال افغانستان کے سیاسی مستقبل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔