کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4055 ڈالر ہوگئی۔