سکھوں کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر آزادی کیلئے مظاہرہ

سکھوں کا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر آزادی کیلئے مظاہرہ

امرتسر: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر امرتسر میں سکھ برادری نے بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی خود کرتا ہے اور نام پاکستان کا لے دیتا ہے ۔ برہان وانی کے بعد کشمیر میں 100 سے زائد کشمیریوں کی شہادت  ، سمجھوتہ ایکسپریس اور 1984 میں سکھوں کا قتل عام کیا پاکستان نے کیا تھا ؟ آرایس ایس اور مودی حکومت سکھوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں پر تشدد کر رہی ہے۔

اس موقع پرسکھ برادری نے علیحدہ وطن خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی بلند کیے ۔۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت سے آزادی کے لیے  اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس کے علاوہ سکھ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔