Get Alerts

اگر آپ اپنے پاؤں خوبصورت اور ایڑیاں نرم بنانا چاہتے ہیں تو یہ آسان نسخہ آزما کر دیکھیں

اگر آپ اپنے پاؤں خوبصورت اور ایڑیاں نرم بنانا چاہتے ہیں تو یہ آسان نسخہ آزما کر دیکھیں

اگر آپ اپنے سخت اور بھدے پاؤں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے طریقے آزمانے کے بعد اس مسئلے کاشکار ہیں تو خو ش ہوجائیں کیونکہ آج ہم آپ کو گھر میں موجود اشیاء سے پاؤں نرم کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جو آپ کو بہت زیادہ فائدہ دے گا۔

لندن: اگر آپ اپنے سخت اور بھدے پاؤں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے طریقے آزمانے کے بعد اس مسئلے کاشکار ہیں تو خو ش ہوجائیں کیونکہ آج ہم آپ کو گھر میں موجود اشیاء سے پاؤں نرم کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جو آپ کو بہت زیادہ فائدہ دے گا۔
یہ طریقہ بیکنگ سوڈا اور دودھ کوملا کر استعمال کرنے کاہے۔دو کپ دودھ گر م کریں اور اس میں اپنے پاؤں بھگو دیں۔دودھ میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ پاؤں کو نرم کرنے کے لئے بہت ہی مفید ہے ۔جب آپ کے پاؤں اچھی طرح بھیگ جائیں توبیکنگ سوڈا ہاتھوں میں لے کر اسے اچھی طرح اپنے پاؤں پر لگا لیں اور تمام پاؤں پر ہاتھوں سے مساج کریں۔اس کے بعد پانچ منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر دودھ میں ڈال کر اچھی طرح پاؤں ایک دوسرے کے اوپر پھیریں۔اس انتہائی آسان اور سادہ طریقے سے آپ کے سخت پاؤں نرم وملائم ہوجائیں گے۔