پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کررہی ہے:فواد چودھری

پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کررہی ہے:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:جہاں ایک طرف ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جاری ہے اور قومی سپنر یاسر شاہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پوری قوم لیگ سپنر یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب 100 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لیے ایک سنگ میل ہے۔


ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔


خیال رہے کہ یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باﺅلر بننے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں دو وکٹیں درکار ہیں۔


اس سے قبل آسٹریلوی لیگ سپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔