ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا

یپال : ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے 66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔

انہوں نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کھلاڑی کو شکست دی۔

علاوہ ازیں لائبہ ضیاء نے 50 ے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔

لائبہ ضیاءنے پہلی فائٹ میں سری لنکا، دوسری میں نیپال اور فائنل فائٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی۔ 

مصنف کے بارے میں