خراسان :ایران میں جنوبی خراسان کے علاقے شادان میں سونے کی ایک بڑی چٹان دریافت ہوئی ہے، جس کی تصدیق ایران کی وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ذخیرہ ملک کی سب سے بڑی کانوں میں سے ایک میں پایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ذخیرے میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا موجود ہے، جو رگوں کی شکل میں پھیلا ہوا ہے، جیسے ایک وسیع طلائی رگ ہو۔
ایران میں اس سے قبل سونے کی 15 کانیں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی کان ملک کے شمال مغرب میں واقع زرشوران ہے۔ اس نئی دریافت سے ایران کے سونے کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔