اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، پرائیویٹ ممبران کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے جن میں 6 سے 7 ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ شامل ہے۔ سابق فاٹا کے امور پر الگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جبکہ صوبوں کے ساتھ ٹیکس معاملات کے لیے بھی ایک الگ گروپ بنایا جائے گا۔
این ایف سی کے تمام ورکنگ گروپس دو دن کے اندر نوٹیفائی کیے جائیں گے۔ آئندہ اجلاس 8 یا 18 جنوری کو منعقد ہوگا، جس میں این ایف سی ایوارڈ کی حتمی منظوری کے لیے شیڈول اور ٹائم لائنز طے کی جائیں گی۔