Get Alerts

ایران امریکا مذاکرات کا نیا مرحلہ، چار ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے

ایران امریکا مذاکرات کا نیا مرحلہ، چار ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے چار ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق یہ گروپس پابندیوں، جوہری پروگرام، تعمیر نو اور معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے اعلیٰ مذاکرات کار شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکا کی طرف سے جے ڈی وینس، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور قطری نمائندے بھی بات چیت کے عمل میں شامل ہوں گے۔

مذاکرات میں جوہری معاملات، پابندیوں کے خاتمے، خطے کی صورتحال اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ٹیگز: