Get Alerts

بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا

بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے سخت اور غیر معمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کیے گئے اور کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق، بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکربلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف کارروائیاں صوبائی ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائیں گی تاکہ دہشتگرد نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب اور ختم کیا جا سکے۔

ٹیگز: