Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، تولہ سونا 1700 روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، تولہ سونا 1700 روپے سستا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث پاکستان بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد تولہ سونا 1700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1457 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس سونا 4191 ڈالر پر آ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی، اور فی تولہ چاندی 85 روپے کم ہو کر 6 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 72 روپے کی کمی سے 5144 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر آ گیا تھا، اور 10 گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے کی سطح پر تھا۔
 
 

ٹیگز: