لراچی: پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر مریم، جنہوں نے اپنی نرم آواز اور مسکراہٹ سے لاکھوں دل جیتے، ولادت کے دوران انتقال کر گئیں۔ مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور دونوں اپنے جڑواں بچوں کی آمد کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔
مریم کی اچانک موت اور اس کے ساتھ جڑواں بچوں کی بھی موت نے ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں ڈال دیا ہے۔ مریم کو ان کی مہربان شخصیت، مثبت رویے اور دلنشین انداز کے لیے بے شمار افراد کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔ ان کی ہر تصویر اور ویڈیو میں محبت اور خوشی کی جھلک نظر آتی تھی۔
مریم کی وفات نے ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک گہرا خلا چھوڑ دیا ہے، لیکن ان کا پیار، محبت اور خوشی کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔