سلمان کی بڑی فلم ہمیشہ عید پر ریلیز ہوتی ہے اور عید صرف سلمان کی ہے

ممبئی : بالی وڈ فلمسازکرن نے کہا ہے کہ عید سلمان کی ہے اور وہ باکس آفس پر ان سے ٹکر نہیں لیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے بالی وڈ میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر کام کرتے ہیں اور فلم کی ریلیز بھی انہی کی مرضی کے مطابق کی جاتی ہے۔ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ سلمان کی بڑی فلم ہمیشہ عید پر ریلیز ہوتی ہے اور عید صرف سلمان کی ہے۔

یہاں تک کہ شاہ رخ نے بھی ’رئیس‘ کی ریلیز عید پر کرنے سے گریز کیا تھا۔اب فلمساز کرن جوہر اپنی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا ہولی کے موقعے پر ریلیز کر رہے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم عید کے موقعے پر ریلیز کیوں نہیں کی جا رہی، تو کرن کا کہناتھا کہ عید سلمان کی ہے اور وہ باکس آفس پر ان سے ٹکر نہیں لیں گے۔کرن کا کہنا ہے کہ وہ اسی وقت اپنی فلم عید پر ریلیز کریں گے جب ان کی فلم میں سلمان خان ہوں گے۔