فلم 'زندگی تماشا' آن لائن ریلیز ، قیمت صرف 14 ہزار روپے فی لنک

فلم 'زندگی تماشا' آن لائن ریلیز ، قیمت صرف 14 ہزار روپے فی لنک
سورس: File

کراچی: پاکستانی میں پابندی کا شکار ہونے والی فلم ’زندگی تماشا‘ فلمی شائقین کے لیے صرف 14 ہزار روپے کے عوض 21 سے 23 جولائی کے دوران آن لائن ریلیز کی جا رہی ہے۔


سرمد کھوسٹ فلم کی جانب سے سماجہ رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلاحی تنظیم ساؤتھ ایشین پیس سپین اور سرمد کھوسٹ فلم کے اشتراک سے شائقین کے لیے فلم کو پیش کر رہے ہیں۔ 
 
 

انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلمی شائقین 50 امریکی ڈالر کے عوض ایوارڈ یافتہ فلم ’زندگی تماشا‘ کو آن لائن دیکھ سکیں گے، پیسوں کی ادائیگی کے بعد صارفین کو ایک خصوصی لنک بھیجا جائے گا، جسے وہ 21 سے 23 جولائی تک اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔

ساتھ ہی تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ شائقین چاہیں تو 50 امریکی ڈالر سے زائد رقم بھی فنڈ کر سکتے ہیں، تاہم فلم دیکھنے کے لیے کم از کم شائقین کو 50 امریکی ڈالر کا فنڈ دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کئی بار پابندی کا شکار ہونے والی سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی کو جب سینیٹ کی کمیٹی نے ریلیز کی اجازت دی تھی تو فلم کو مارچ 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن فلم آج تک ریلیز نہ ہوسکی ۔

فلم نے پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی ’ایشین فلم فیسٹیول‘ اور ’بوسان فلم فیسٹیول‘میں ایوارڈز بھی حاصل کیے تھے۔

ویب سائٹ www.southasiapeace.com پر جا کر آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں