کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سلمان ارشاد، عثمان قادر اور محمد عمر شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، کوکبین، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لوئس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طحہ خان اور محمد عمران جونیئر شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں