ژوب ، لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکارڈ

ژوب ، لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.2ریکارڈ
سورس: file

لورالائی: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کے جھٹکے  ژوب ، لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ  کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلےکا مرکز ژ و ب سے 55 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا ۔

زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں