یمن میں 48 مقامات پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے

یمن میں 48 مقامات پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے
سورس: File

صنعاء: حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ حالیہ چند گھنٹوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں 48 فضائی حملے کیے ہیں۔ 

 بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کے مطابق رات گئے امریکا اور برطانیہ کی فوج نے حوثی ملیشیا کے 13 ٹھکانوں کو یمن کی سرزمین پر نشانہ بنایا۔ اس مشترکہ کارووائیوں میں لڑاکا بحری جہازوں اور جیٹ طیاروں نے حصہ لیا۔

اس مشترکہ فوجی کارروائی کا بنیادی مقصد یمنی ملیشیا کو اتنا کمزور کرنا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور عراق و شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ نہ بناسکے۔

حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ یہ حملے یمن میں مقیم گروپ کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی ہمیں غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں ہمارے اخلاقی، مذہبی اور انسانی موقف سے ہٹا سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ امریکا نے دو دن قبل عراق اور شام میں 7 مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں کے 80 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

مصنف کے بارے میں