اگر ووٹ خریدے تو مجھ پر اللہ کا عذاب نازل ہو، بلاول بھٹو ثابت کردیں الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں گا: عطاء اللہ تارڑ

اگر ووٹ خریدے تو مجھ پر اللہ کا عذاب نازل ہو، بلاول بھٹو ثابت کردیں الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں گا: عطاء اللہ تارڑ

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 127 امیدوار عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں خود میڈیا کے ساتھ ووٹوں کی خریداری کے مرکز میں گیا لمبی قطار میں لوگوں نے بتایا کہ پیسے دے کر ووٹ لینا چاہتے ہیں ۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے اگر وہ میری ہو تو اللہ کا سخت ترین عذاب مجھ پر نازل ہو ۔ میرے ووٹ خریدنے کےمعاملے پر ویڈیو میں سب نے ماسک پہنے ہوئے ہیں ۔ بلاول بھٹو کو چیلنج ہے اگر ثابت ہوجائے میرے لوگ ووٹ خرید رہے ہیں تو الیکشن سے دستبردار ہو جائوں گا۔ 

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاملہ جب بس سے باہر ہوگیا تو لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ انہیں روکیں ۔ الیکشن کمیشن میں بھی درخواست جمع کروا دی ہے جو سوموار کو سنی جائے گی۔ مذہبی کتابیں اس لئے ہوتی ہیں کہ ہاتھ رکھ کر ووٹ لیں بلاول بھٹو یہ الیکشن ہار چکے ہیں گھبرا کر تاریخی شکست سے ڈرتے ہوئے ساٹھ ہزار ووٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ۔ 

مصنف کے بارے میں