Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اور صوبے بھر کے شہریوں کو بسنت کے تہوار میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہری آئیں اور لبرٹی چوک میں بسنت کا جشن مل کر منائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر معروف گیت "گڈی لہور دی اڈی" بھی شیئر کیا اور کہا کہ بسنت پنجاب کی ثقافت، خوشیوں اور رنگوں کی خوبصورت علامت ہے۔
 
 
 

ٹیگز: