Get Alerts

معرکۂ حق‘ کے تحت 8، 9 اور 10 مئی کو خصوصی تقریبات کا اعلان، لبرٹی چوک پر بڑا کنسرٹ ہوگا، عظمیٰ بخاری

معرکۂ حق‘ کے تحت 8، 9 اور 10 مئی کو خصوصی تقریبات کا اعلان، لبرٹی چوک پر بڑا کنسرٹ ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے "معرکۂ حق" کے عنوان سے 8، 9 اور 10 مئی کو تین روزہ خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  8 اور 9 مئی کو لاہور کے معروف لبرٹی گول چکر پر ایک بڑے کنسرٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں قومی اور ملی ترانے چلائے جائیں گے۔
 اس سلسلے کی آخری اور سب سے اہم تقریب 10 مئی کو منعقد ہوگی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بطورِ خاص شرکت کریں گی۔    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان تقریبات کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور حق و سچائی کے بیانیے کو عوام کے سامنے لانا ہے۔

ٹیگز: