لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گٹر کے ڈھکنوں کی چوری کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے والوں کو 1 سے 10 سال تک قید کی سزا اور جرمانہ ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے گٹر میں گر کر جان چلی گئی تو اس پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ اعلان لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب داتا دربار کے علاقے میں سیوریج لائن میں ایک خاتون اور اس کی 10 ماہ کی بچی کے گرنے کے بعد کیا گیا، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا۔
اس کے علاوہ، سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی، جسے بروقت ریسکیو کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔