لاہور/پشاور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کے پی میں گٹر کے ڈھکن لگانے پر ہونے والی تنقید کا مزاحیہ انداز میں جواب دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر گٹر کے ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں، اور پوسٹ میں سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصاویر شامل کیں۔ انہوں نے طنز کیا کہ بعض لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں جبکہ کام خود نظر آ رہا ہے۔
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے وزیر اطلاعات کے طنزیہ انداز پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔