Get Alerts

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور اس مرض سے بچاؤ، جلد تشخیص اور علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

کینسر کے خلاف عالمی جنگ میں بیداری پیدا کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے یہ دن ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور 2032 تک اس کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ہر سال تقریباً 8 لاکھ افراد کینسر کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں  ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ عالمی سطح پر کینسر کے مریضوں کے لیے اتحاد، بروقت تشخیص اور بہتر علاج کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

کینسر کا عالمی دن اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ ہمیں کینسر کی علامات کو پہچاننا چاہیے، صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہیے اور بروقت طبی مشورہ لے کر زندگی بچانی چاہیے۔

ٹیگز: