ملک بھر کی طرح جلال پور بھٹیاں میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

 ملک بھر کی طرح جلال پور بھٹیاں میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

جلال پور بھٹیاں(ے محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) ملک بھر کی طرح جلال پور بھٹیاں میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے شہر اور گرد نواح سے چھوٹے بڑے15 جلوس نکالے گئے ہیں جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے12 بجے ڈیرہ بھٹیاں میں پہنچیں گے جہاں پر مجلس عزا ہو گی نماز جمعہ کے بعد تمام جلوس سبزی منڈی میں جمع ہوں گے جہاں پر تعزیے اور شبیہ ذوالجناح برآمد ہو ں گے ۔

سبزی منڈی سے جلوس اپنے مقررہ کردہ راستوں مین باراز پہنچے جہاں پر زنجیر زنی کی جائے اور عزا دار ماتم کریں گے جلوس کے راستوں میں مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں اورگھر گھر لنگر کا انتظام کیا گیا ہے جلوس چوک قاضیاں سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ سرگودھا روڈ پر پہنچے گا وہاں پر علامہ ناصر عباس نوتک مجلس شام غریباں پڑھیں گے جس کے بعد جلوس پرانی امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا پولیس کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے تمام داخلی وخارجی راستے بند کر دیے گئے جلوس کے دوران پولیس کے 200سے زائد جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گئے