Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کی نذر، شائقین مایوس

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کی نذر، شائقین مایوس

کولمبو : آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا اہم پریکٹس میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں صبح سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا اور گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو پایا۔
 قومی ٹیم اب براہِ راست ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ایکشن میں نظر آئے گی، جہاں اس کا پہلا باقاعدہ میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف شیڈول ہے۔

ٹیگز: