جنگ زدہ حلب میں ’’پاکستان بیکری‘‘ قائم ،لوگوں میں خوراک تقسیم کی جائے گی

جنگ زدہ حلب میں ’’پاکستان بیکری‘‘ قائم ،لوگوں میں خوراک تقسیم کی جائے گی

حلب:شام کے شہر حلب میں جنگ کے سائے کسی حد تک کم ہو چکے ہیں اور تباہ شدہ مکانا ت میں زندگی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔حلب میں ایک پاکستانی نژاد ترک شہری حلب اور گردونواح میں خوراک کی قلت پوری کرنے کے لیے پاکستانی بیکری کے نام سے روٹیاں بنمانے اور تقسیم کرنے کا ایک کارخانہ قائم کیا ہے۔
پاکستان بیکری کے نام سے قائم کردہ روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی جائیں گی، لوگوں کی مدد کے لیے خوبائب فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان بیکری کے نام سے ایک کیمپ میں روٹیاں بنانے کا کارخانہ نصب کیا گیا ہے۔
اس ہمدرد پاکستانی نے کچھ لوگ اس کام کے لیے وقف کر رکھے ہیں ,جو روزانہ ایک لاکھ روٹیوں کے بیگ حلب اور اس کے قریبی شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔