فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات، ریگولر امیدوار 8 جنوری تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکیں گے

فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات، ریگولر امیدوار 8 جنوری تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکیں گے

"نیو نیوز تازہ ترین "

اسلام آباد : وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2018ء میں ریگولر امیدوار 8 جنوری تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکیں گے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق پرائیویٹ امیدوار انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے لئے بغیر لیٹ فیس 10جنوری اور ریگولر امیدوار انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے لئے بغیر لیٹ فیس 15 جنوری تک داخلہ بھجواسکیں گے۔

ڈبل فیس کے ساتھ ریگو لر امیدوار انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لئے 18 جنوری ار پارٹ ٹو کے لئے 25 جنوری جبکہ پرائیویٹ امیدوار 22 جنوری تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کی گئی ہے۔