نویں کے سالانہ امتحانات میں جعلی نگران عملہ تعینات ہونے کا انکشاف

 نویں کے سالانہ امتحانات میں جعلی نگران عملہ تعینات ہونے کا انکشاف

لاہور:جعلی امیدواروں کے بعد جعلی نگران عملے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ نویں کے سالانہ امتحانات میں جعلی نگران عملہ تعینات ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ  لاہور ڈاکٹر عنصر اظہر  کی  خصوصی معائنہ ٹیم  نے جعلی نگران پکڑ لیا ، دس سال سے خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرکے نگرانی کی ڈیوٹی دینے والا شخص پکڑا گیا۔

 چیئرمین سکواڈ پروفیسر اعجاز  کے مطابق میاں وقار ناز نامی نگران گورنمنٹ سیکنڈری سکول کورٹ عبدالمالک میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ میاں وقار ناز نامی نگران جو خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرتے ہوئے 2013 سے بورڈ کی ڈیوٹیز سر انجام دے رہا تھا۔

پروفیسر اعجاز نے جعلی نگران کو پکڑا اور اسے فوراً امتحانی سینٹر سے فارغ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت لاہور بھر میں  نویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں