'بھائی حسن نواز کی مقروض'،مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

'بھائی حسن نواز کی مقروض'،مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما وپارٹی  چیف آرگنائزر  مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 کے لیے جمع کرائے گئے کاعذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نے  لاہور  میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زیادہ مالیت کی 1500 کنال سے زائد کی اراضی ظاہر کی۔

دستاویز کے مطابق مریم نواز کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 40 لاکھ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کاغذات نامزدگی میں مریم نواز نے ظاہر کیا کہ وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں بلکہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر کیا گیا ہے۔ 

 قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 کے لیے جمع کرائے گئے کاعذات نامزدگی میں مریم نواز کی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی گئی ہے۔

انہوں نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے، مختلف بینک اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ اثاثوں میں 1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ظاہر کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں