اسلام آباد، آئی الیون ٹمبر گودام میں آتشزدگی

اسلام آباد، آئی الیون ٹمبر گودام میں آتشزدگی
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی الیون میں ایک ٹمبر گودام میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی الیون میں ٹمبر گودام میں آگ لگی،آگ نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور بلدیہ عظمی اسلام آباد (ایم سی آئی) کی ٹیمیں بروقت آگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں۔ 

 فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ صبح 7 بجے لگی تھی، جس نے دو دوکانوں کو لپیٹ میں لیا۔ ذرائع کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے ۔واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔