پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیخلاف ریکارڈ1ہزار 158  اپیلیں دائر

 پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیخلاف ریکارڈ1ہزار 158  اپیلیں دائر

لاہور: ملک بھر کی طرح  پنجاب میں بھی ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلٹ ٹربیونلز میں اپیلوں کی  سماعت   جاری ہے، پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیخلاف ریکارڈ1 ہزار 158  اپیلیں دائر ہوئیں۔

پنجاب بھرمیں کاغذاتِ نامزدگی کی منسوخی کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں مجموعی طور 1 ہزار 158 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔لاہور کے لیے الیکشن ٹریبونل میں 6 سو 24 اپیلیں دائر ہوئی ہیں جبکہ ملتان کے لیے 219 اپیلیں، بہاولپور کے لیے 81 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب  روالپنڈی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں 1 سو 64 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں  این اے 55سے اعجاز الحق جبکہ این 55اور 56سے شیخ رشید کے کاغذات منظور  ہوگئے۔

ریٹرننگ افسران نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے91 لوگوں کے کاغذات مسترد کئے تھے جبکہ ٹربیونل میں کل 75 اپیلیں ڈائر ہوئی تھیں جس پر الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے  51 اپیلوں پر کل  کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپلٹ ٹربیونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

مصنف کے بارے میں