سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع

لاہور : سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے جبکہ  الیکشن کمیشن نے کاغذات جمع کرانے کے وقت میں 6بجے تک توسیع کردی ہے۔

 پنجاب سے پرویز رشید، طلال چودھری، احد چیمہ، مصدق ملک، مصطفیٰ رمدے، محمد اورنگزیب، حامد خان امیدوار ہیں۔ اسلام آباد سے اسحاق ڈار کے کاغذات جمع کرادیے گئے۔

 خیبرپختونخوا سے اعظم سواتی، فیصل جاوید، طلحہ محمود، دلاور خان اور ارشد حسین نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ بلوچستان سے انوارالحق کاکڑ، امان اللہ کنرانی، ایمل ولی الیکشن لڑیں گے۔سندھ سے نجیب ہارون اور فیصل واوڈا میدان میں آگئے۔


وفاقی وزیرداخلہ نے بھی  پنجاب سے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ محسن نقوی مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ آزاد امیدوار ہیں۔

مصنف کے بارے میں