بچوں کی موجیں،تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں مزید اضافہ

بچوں کی موجیں،تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں مزید اضافہ

مظفر آباد :بچوں کی موجیں  ہوگئیں ،تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں شدید سردی اور دھند کے باعث تعلیمی ادارے  5 سے 15 جنوری تک مزید بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

اس بارے میں  انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو رجسٹریشن منسوخ کرنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی سی بھمبر  نے طلبا کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات ارسال کردیئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں