استور:استور اور ہنزہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت میں خشک سردی نے لوگوں کو متاثر کیا ہے جبکہ مالم جبہ میں سورج نکلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کر لیا۔
ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ ملک کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 6، سکردو منفی 5، استور منفی 4، کوئٹہ منفی 3، دیر اور مالم جبہ منفی 2 جبکہ راولاکوٹ، گلگت اور ہنزہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مری میں درجہ حرارت صفر، چترال میں 1، مظفرآباد اور ایبٹ آباد میں 3، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں 4، لاہور میں 7، پشاور میں 8 جبکہ کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سردی کی شدت برقرار ہے۔