Get Alerts

ایئر انڈیا کے پائلٹ کی کینیڈا میں گرفتاری، بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

ایئر انڈیا کے پائلٹ کی کینیڈا میں گرفتاری، بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا

ٹورانٹو:بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شرمندگی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ایئر انڈیا کے ایک اور پائلٹ کو نشے کی حالت میں کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے نے بھارتی ایوی ایشن کے حفاظتی اور نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار پائلٹ نشے کی حالت میں تھا، جس کے باعث پرواز کی سلامتی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کو بھارتی سول ایوی ایشن کے ناقص انتظامات اور کمزور مانیٹرنگ سسٹم کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایسے واقعات نہ صرف مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ متعلقہ ملک کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ واقعے کے بعد بھارتی ایوی ایشن حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے نظام میں فوری اصلاحات کریں۔

ٹیگز: