Get Alerts

پہلگام واقعہ:پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

پہلگام واقعہ:پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے موثر سفارتی اقدامات سے بھارت کی خواہشات کو ناکام بنا دیا۔ بھارت چاہتا تھا کہ "پہلگام" کا لفظ سلامتی کونسل کے بیان میں شامل کیا جائے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر اب بھارت کا حصہ بن چکا ہے۔ تاہم، پاکستان نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور سلامتی کونسل میں متنازع الفاظ کو شامل ہونے سے روکا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارت کے بجائے "تمام متعلقہ حکام" کے الفاظ استعمال کیے گئے، جس سے بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے اپنے موقف پر اصرار کرتے ہوئے بیان میں "جموں و کشمیر" کا ذکر شامل کرایا تاکہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث بھارت فوری طور پر مذمت کا بیان بھی جاری نہ کر سکا۔ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والا حملہ تھا، تاہم بھارت کی جانب سے مذمت کا بیان 26 اپریل کو جاری کیا گیا۔ یو این اہلکاروں کے مطابق، اقوام متحدہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہے اور دونوں ممالک کو مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: